08:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بزرگ پاکستانی ویلڈر نے اخروٹ توڑ کر دوسرا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: پاکستان کے معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے صرف 50 سیکنڈ میں 163 اخروٹ پنچ کی مدد سے توڑ کر دوسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نسیم الدین کو ایک منٹ میں 150 اخروٹ توڑنے کا ہدف دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی تمام اخروٹ توڑ ڈالے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کا کارنامہ باقاعدہ تسلیم کر کے ریکارڈ بُک میں شامل کر لیا۔

نسیم الدین پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہیں اور آہنی دروازے و کھڑکیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک اور عالمی ریکارڈ میں انگلینڈ کو شکست دے چکے ہیں۔

نسیم الدین عالمی ریکارڈ ہولڈر خاندان کے سربراہ بھی ہیں۔ ان کے بیٹے راشد نسیم 125 سے زائد عالمی ریکارڈز کے حامل ہیں۔ بہو اور پوتے پوتیاں بھی گنیز بُک میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔ پوتے محمد ابراہیم نے محض 6 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنایا جبکہ پوتی 4 عالمی ریکارڈ رکھتی ہیں۔

نسیم الدین نے ریکارڈ پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرا جذبہ آج بھی جوان ہے، ملک و قوم کو ضرورت پڑی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION